11:48 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی آئی میں اختلافات صوابی جلسے میں کھل کر سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے۔

جلسے میں چند رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔ شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی۔ بعد میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بلایا۔ مختصر خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا ہم برے لوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قیادت ان کے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کے قریب سمجھے جانے والے عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION