04:13 , 2 نومبر 2025
Watch Live

ماورا حسین کی فلم ‘صنم تیری قسم’ کی شاندار واپسی

ماورا حسین کی فلم "صنم تیری قسم” کی دوبارہ ریلیز نے اپنے اصل باکس آفس کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارت میڈیا کے مطابق فلم نے صرف دو دنوں میں 11 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ اس غیر متوقع کامیابی نے بھارت میں دوبارہ ریلیز ہونے والی فلموں کے پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم نے بھارتی سنیما میں رنبیر کپور کی یہ جوانی ہے دیوانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم دوبارہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور پہلے دن 88 ہزار ٹکٹس فروخت کر کے 1.55 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جو اس کی پہلی ریلیز سے زیادہ تھا۔

آن لائن ایڈوانس بکنگ میں بھی صنم تیری قسم نے 1.11 لاکھ ٹکٹس کے ساتھ یہ جوانی ہے دیوانی کو 168 فیصد پیچھے چھوڑ دیا، جس کی ایڈوانس بکنگ صرف 40 ہزار تھی۔

فلم ایک رومانیہ داستان پر مبنی تھی جس میں ماورا حسین نے ایک سادہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جس کی زندگی ایک لڑکے کے آنے سے بدلتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION