01:27 , 23 جون 2025
Watch Live

پاکستان امن کا خواہاں، مگر جنگ مسلط کی گئی تو تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہر لمحہ تیار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جنگ "تباہ کن حماقت” ہوگی۔ ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹے بیانیے اور غرور کے تحت آگ سے کھیل رہا ہے۔ بھارت ہر چند سال بعد نیا جھوٹ گھڑتا ہے تاکہ تصادم کی فضا پیدا کی جا سکے، لیکن دنیا جان چکی ہے کہ اس کا بیانیہ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بہاولپور، مظفرآباد اور مریدکے میں جن مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتا ہے، وہاں صرف مساجد تھیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہے، اگر کوئی پاکستانی شہری ملوث پایا گیا تو خود کارروائی کی جائے گی، لیکن بھارت آج تک کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا مقصد صرف داخلی سیاست چمکانا ہے، جبکہ پاکستان نے انتہائی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ دارانہ ردعمل دیا ہے۔ پاک فوج، حکومت اور ریاست صرف پاکستانی عوام کی نمائندہ ہیں اور ان کے مفاد کی محافظ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION