11:46 , 21 اپریل 2025
Watch Live

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستانی ٹیم نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرلی

لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز بنائے، سدرہ امین نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کی جانب سے ہیلے کرسٹن، کرشمہ اور فلیچر نے 2-2وکٹیں حاصل کیں۔

192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 126 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناہ نے 3 ، رامین شمیم 3 اور نشرا سندھو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION