07:15 , 18 جولائی 2025
Watch Live

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے نئے قوانین متعارف کرادیے ہیں، جن کے تحت پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلو اوور ریٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فیلڈنگ سائیڈ کو ہر اوور کے اختتام پر ایک منٹ کے اندر اگلا اوور شروع کرنا ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو امپائر دو وارننگز دے گا، اور تیسری بار 5 رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی۔ یہ قاعدہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پر لاگو ہو چکا ہے۔

جان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال کی صورت میں گیند تبدیل نہیں کی جائے گی، اور اگر گیند کی ساخت میں تبدیلی آئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے۔ مزید برآں، جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پنالٹی رنز ملیں گے، اور اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرے گی۔

آئی سی سی نے کیچ کے ریویو کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اب اگر امپائر کو کیچ پکڑنے پر شک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی چیک کرے گا۔ نوبال کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو ایک رن ملے گا، جبکہ فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں گے، وہی ملیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION