02:25 , 23 جون 2025
Watch Live

فورٹ نائٹ 5 سال بعد دوبارہ آئی فون صارفین کیلئے دستیاب

امریکا: مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ پانچ سال بعد ایک بار پھر آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہو گئی ہے۔

ایپک گیمز کے مطابق صارفین اب یہ گیم ایپک گیمز اسٹور اور آلٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایپل نے 2020 میں فورٹ نائٹ کو اس وقت ایپ اسٹور سے ہٹا دیا تھا جب ایپک گیمز نے گیم میں اپنا ان ایپ پے منٹ سسٹم متعارف کروایا تھا، جس پر دونوں کمپنیوں کے درمیان طویل عدالتی تنازع شروع ہو گیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں ایپل پر لازم قرار دیا گیا کہ وہ ایپ سے باہر کی خریداری پر فیس وصول نہ کرے۔ فیصلے کے بعد ایپک گیمز نے فورٹ نائٹ کو امریکا میں آئی او ایس پر دوبارہ متعارف کرا دیا۔

ایپک کے سی ای او نے کہا ہے کہ اگر ایپل اپنا نیا فریم ورک عالمی سطح پر نافذ کرے تو فورٹ نائٹ ایپ اسٹور پر واپس آ سکتی ہے اور تمام جاری قانونی کارروائیاں ختم ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION