09:57 , 18 مئی 2025
Watch Live

آئی پی ایل معطل کردی گئی، غیر ملکی کرکٹرز کی دوڑیں!

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے شروع کیے گئے "آپریشن سندور” کے بعد کیا گیا۔

گزشتہ روز (8 مئی) پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کے ایک قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: "آئی پی ایل 2025 سیزن کو معطل کر دیا گیا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں، اسٹاف اور شائقین کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION