01:16 , 25 اپریل 2025
Watch Live

آج کے دن بھی پی ٹی آئی نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سابق دور حکومت میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر یہاں بسایا گیا۔ ان دہشت گردوں کے سبب آج ایک بار پھر پورے ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION