ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
آرمی چیف اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے پہلے دن آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سپہ سالار رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ آرمی چیف ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
استحکام کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ آرمی ٹو آرمی مکالمے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس اس سال خاص اہمیت رکھتی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














