09:33 , 27 اپریل 2025
Watch Live

آرمی چیف سے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، معدنی ترقی پر تعاون کی خواہش کا اظہار

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات، جس میں امریکہ نے پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی پر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، امریکی وفد کی قیادت سینئر بیوروکریٹ ایرک میئر نے کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایرک میئر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں تعاون کی خواہاں ہے اور امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملاقات میں عملی پیشرفت اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ حکومتی اور نجی شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION