03:11 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پاک سرزمین قدرتی وسائل سے مالا مال، عالمی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے۔ عالمی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

اسلام آباد میں پاکستان انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مایوسی اور بے عملی کی گنجائش نہیں۔ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج شراکت داروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کیلئے مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

آرمی چیف نے کہا معدنی دولت کو اخذ کرنے کیلئے انجنیئر، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں جس کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیج رہے ہیں۔ آگے بڑھیں، جدوجہد کریں ملک کیلئے اور اپنے لیے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ملک میں اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ آپ پاکستان پر پُراعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔

آرمی چیف نے بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا، کہا اِنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION