04:15 , 14 مئی 2025
Watch Live

آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کا عزم

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا، بالخصوص پاک -بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی زیر غور آئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔ انہوں نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔

فورم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش کیا، بالخصوص پہلگام  واقعے کے بعد بھارتی افواج لائن آف کنٹرول  کے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں، جس کا  مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعہ کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچا کر پاکستان کے قانونی اور بنیادی  آبی حقوق کو غضب کرنے کے درپے ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس سے نا صرف پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہو گی بلکہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے ملک کے دفاع کیلئے کی جانے والی  آپریشنل تیاریوں اور مورال پر تمام فارمیشنز اور اسٹرٹیجک فورسز پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION