08:44 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بنوں حملے کے منصوبہ سازوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خوارج کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ بنوں حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی۔ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا خوارج کے اصل عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی۔ عوام کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔

سربراہ پاک فوج نے دہشت گرد حملے میں شہید شہریوں کے خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ جنرل سید عاصم منیر کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION