11:25 , 13 مئی 2025
Watch Live

صدر زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرین کو معاوضہ اب صرف نقدی نہیں بلکہ زمین یا دیگر متبادل شکلوں میں بھی دیا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر زمین اور عمارتوں کیلئے علیحدہ کنٹریکٹس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔ متاثرین کی بحالی و آبادکاری کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ ادائیگی میں تاخیر پر سالانہ 8 فیصد اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔ جائیداد کی منتقلی بغیر رکاوٹ ممکن ہوگی۔

اس کے علاوہ معذور، نابالغ اور دیگر قانونی مجبوری والے افراد کیلئے خصوصی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ زمینداروں کے حقوق کے تحفظ اور متاثرہ افراد کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 سے پہلے کے زیر التواء کیسز نئی پالیسی کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ یہ ترامیم سی ڈی اے کے متاثرہ افراد کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور شفافیت کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION