03:50 , 14 مئی 2025
Watch Live

آسکر ایوارڈز 2026 کی تاریخ کا اعلان، اہم تبدیلیاں اور نئی کیٹیگری شامل

98 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 15 مارچ 2026 کو اتوار کے روز منعقد ہوگی، جبکہ نامزدگیاں 22 جنوری 2026 کو سامنے آئیں گی۔

دی اکیڈمی نے ووٹنگ کے ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے پہلے متعلقہ کیٹیگری کی تمام نامزد فلمیں دیکھنا ہوں گی تاکہ فیصلہ باخبر اور منصفانہ ہو۔ فلمی حلقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایک نئی کیٹیگری "اچیومنٹ ان کاسٹنگ” بھی شامل کر لی گئی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر نظرثانی کریں اور آئی سی سی سے اسرائیلی قیادت کا احتساب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION