03:11 , 16 جون 2025
Watch Live

دنیا کے سب سے مہنگے آم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جاپان کا "میازاکی آم” دنیا کا سب سے مہنگا آم مانا جاتا ہے، جس کی قیمت حیران کن طور پر 3 لاکھ روپے فی کلو تک ہے۔

میازاکی آم کو "ایگز آف سن شائن” اور رنگت کی وجہ سے "ڈائناسور کا انڈہ” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آم نہ صرف اپنی گہری جامنی رنگت، بلکہ انتہائی مٹھاس، خوشبو اور ملائم گودے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

یہ آم جاپان کے شہر میازاکی میں انتہائی نازک اور کنٹرول شدہ حالات میں کاشت کیا جاتا ہے، اور اس کا وزن 350 سے 550 گرام تک ہوتا ہے۔ اس میں چینی کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہوتی ہے، جب کہ اس میں ریشہ بالکل نہیں پایا جاتا۔

یہ نایاب آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی محدود پیمانے پر کاشت کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION