02:25 , 16 جون 2025
Watch Live

آپریشن بنیان مرصوص کے اثرات کم کرنے کی بھارتی کوشش بے نقاب

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو غیر مؤثر ثابت کرنے کے لیے پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے کالعدم تنظیم فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک جھوٹا مضمون شائع کیا۔ اس مضمون میں الزام لگایا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ یہ مضمون دراصل بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کی تیاری کا اشارہ ہے، جیسا کہ پہلے پہلگام میں کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، دی سنڈے گارڈین بھارتی ایجنسی را کا میڈیا ٹول ہے، جسے مودی حکومت کے قریبی ساتھی کارتیکیہ شرما چلاتے ہیں، اور اس کے مرکزی لکھاری ابھینندن مشرا وہی صحافی ہیں جنہوں نے احسان اللہ احسان کے مبینہ فرار کی خبر سب سے پہلے دی تھی۔

احسان اللہ احسان کا مضمون بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ اس کے روابط کی تصدیق کرتا ہے، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی معلومات اور پروپیگنڈا استعمال کر رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور دنیا کے سامنے اپنے دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی چھپانے میں ناکام ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION