02:45 , 22 مئی 2025
Watch Live

آپ جب اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے، بھارتی میڈیا کا مودی سرکار سے سوال

پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص سے ہونے والی تباہی سے خوف میں مبتلا بھارتی میڈیا نے مودی سے سوال کر دیا کہ جب آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟

بھارتی نیوز چینلز پر اینکرز نے عوامی خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب بھارت اپنے فضائی اڈے نہیں بچا سکا تو شہریوں کا تحفظ کیسے ممکن ہوگا؟ ایک اینکر نے واضح طور پر کہا کہ "ائیر بیسز شعلوں میں لپٹے دکھائی دے رہے ہیں۔”

پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ اور بھٹنڈا سمیت کئی بھارتی فضائی اڈے تباہ کیے، جبکہ مہاراشٹرا میں بجلی کی کمپنی پر سائبر حملہ کر کے پاور سسٹم اور فوجی سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔

اسی دوران وزیراعظم مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، جس نے بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION