11:50 , 12 جولائی 2025
Watch Live

آیت اللہ خامنہ ای بھی ہمارا نشانہ ہے: اسرائیل

آیت اللہ خامنہ ای بھی ہمارا نشانہ ہے: اسرائیل

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے ایران پر تازہ کروز میزائل حملے کر دیے ہیں جن میں تہران، تبریز اور بندر عباس جیسے بڑے شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ایران کے تیل کے ذخائر اور دو اہم قدرتی گیس کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان پر میزائل حملے ایران اور یمن کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، اور اسرائیل نے تہران پر خطرناک ہتھیار رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ایک حیران کن بیان میں اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی ان کے حملوں کا ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں۔

اس دوران اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے یمن کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد عبد الکریم کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی، تاہم یہ کارروائی ناکام ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION