06:17 , 18 جولائی 2025
Watch Live

آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل پر حملے تیز کرنے کی ہدایت، امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف حملے تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کے نتائج "سنگین اور ناقابلِ تلافی” ہوں گے۔

سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو سمجھنا چاہیے کہ ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ شہدا کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے "بہت بڑی غلطی” کی ہے اور اسے اس کی "سزا ضرور ملے گی”۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کا جواب "فیصلہ کن انداز” میں دے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION