07:36 , 27 اپریل 2025
Watch Live

اتر پردیش: کھلی جگہ پر نماز عید پڑھنے پر پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں حکام کی جانب سے ایک متنازعہ حکم نامہ سامنے آیا ہے جس میں مسلمانوں کو عید الفطر کی نماز کھلی جگہ پر پڑھنے سے روکا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی مسلمان نے نماز جمعہ یا نماز عید کھلی جگہ پر یا سڑک پر ادا کی تو نہ صرف اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی بلکہ اس کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

اس حکم نامے کے خلاف مختلف تنظیموں نے سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان نہ تو محفوظ ہیں اور نہ ہی وہ اطمینان سے عبادت کر سکتے ہیں۔ تنظیموں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو اچھا شہری تسلیم کرنے کی بجائے انہیں ہمیشہ برا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سڑک پر نماز عید ادا کرنے پر دو سو افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION