02:36 , 25 اپریل 2025
Watch Live

اداکار فیروز خان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

فیروز خان نے اسپتال سے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت زیر علاج ہیں، تاہم انہوں نے اپنی طبیعت خرابی کی تفصیل نہیں بتائی۔

اگرچہ اداکار کی جانب سے کوئی مزید معلومات سامنے نہیں آئیں، لیکن مختلف انسٹاگرام پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیروز کو اچانک طبی مسائل کا سامنا ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ "حبس” اور فلم "ٹچ بٹن” میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ یوٹیوبر و باکسر رحیم پردیسی کے خلاف ایک باکسنگ میچ میں بھی شریک ہوئے تھے، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION