08:39 , 12 مئی 2026
Watch Live

پنجاب میں جعلی ادویات کا بڑا انکشاف، ڈریپ کا ریپڈ الرٹ جاری

پنجاب میں جعلی ادویات کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ ادویات کو ضبط کر لیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے فوری طور پر ریپڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 5 مختلف جعلی ادویات کی نشاندہی کی ہے، جن میں بخار، گلے، فنگل انفیکشن اور خواتین کے امراض کی دوائیں شامل ہیں۔ یہ ادویات معروف فارما کمپنیز کے ناموں سے جعلی لیبل پر بنائی گئیں۔

جعلی قرار دی گئی ادویات:
پیراسٹامول ایکسٹرا سیرپ 1000ml (بیچ MT357)۔کلیریسڈ 500mg گولی (بیچ 722269) — گلے کے انفیکشن کے لیے۔ کیریفن سسپنشن 450ml (بیچ CN37) — بخار اور درد کے لیے۔ ٹربیسل 250mg گولی (بیچ 473) — فنگل انفیکشن کے لیے۔ ڈروپھا 10mg ٹیبلٹ (بیچ DRP0005) — امراضِ نسواں کے لیے

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ یہ ادویات بغیر فعال اجزاء کے تیار کی گئیں، جن کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے اور علاج ناکام بن سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION