02:28 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 میں اس بار اردو کمنٹری پیش کی جائے گی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری پیش کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ایونٹ کے دسویں ایڈیشن میں تمام میچز کی کمنٹری اردو میں کی جائے گی، جس سے شائقین کرکٹ کو ایونٹ کے جوش و خروش کے مزید قریب لایا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے شائقین پورے ٹورنامنٹ میں اردو کمنٹری کا لطف اٹھا سکیں گے۔ کمنٹری پینلز کے انگریزی اور اردو ورژنز کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

پی ایس ایل 10 میں نئی ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال کیا جائے گا، جن میں آٹو نو بال ٹیکنالوجی شامل ہے، جو میچ آفیشلز ٹیکنالوجی کا حصہ ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں مکمل طور پر لاگو کی جائے گی۔

پی ایس ایل 10 کا میلہ 11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور میں سجنے جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION