12:56 , 13 جولائی 2025
Watch Live

جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ارشد ندیم نے رواں سال اب تک صرف ایک ایونٹ، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا۔ تاہم، رینکنگ ایونٹس میں محدود شرکت کے باعث ان کی عالمی پوزیشن میں بہتری نہ آ سکی۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم ستمبر میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل مزید 2 سے 3 ایونٹس میں شرکت کریں گے، جس سے ان کی رینکنگ میں بہتری کی توقع ہے۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی، گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION