03:17 , 25 اپریل 2025
Watch Live

اروشی روٹیلا نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر اداکاراؤں میں نئی مثال قائم کر دی”

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر بھارتی اداکاراؤں میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اروشی نے رولز رائس کلینن خریدی ہے، جس کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے (41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ یہ گاڑی بھارتی امیر ترین شخصیات جیسے مکیش امبانی، شاہ رخ خان، الو ارجن اور اجے دیوگن کے پاس بھی ہے۔

اروشی رولز رائس کلینن خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں، اور اس سے قبل کوئی اداکارہ اتنی مہنگی گاڑی خریدنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ گاڑی سے اترتے اور دوبارہ بیٹھتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION