03:23 , 16 جون 2025
Watch Live

استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے، جو گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے۔

ذرائع کے مطابق استعمال شدہ پر ٹیکس کی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہو گی۔ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ آٹو سیکٹر میں مسابقت بڑھانے اور قیمتوں میں کمی کے لیے تجارتی رکاوٹیں کم کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب شرح سود میں کمی اور معاشی بہتری کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال (جولائی تا اپریل) 1,11,464 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔

صرف اپریل 2025 میں 10,596 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو اپریل 2024 کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION