03:08 , 14 مئی 2025
Watch Live

اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے خطے میں فروغ امن کے لیے سعودی حکومت کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION