04:00 , 14 مئی 2025
Watch Live

اسحاق ڈار کا سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلفونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلفونک رابطہ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے وزرا کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزیر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے ہندوستان کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا اور خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION