07:42 , 18 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیلی حملے: تہران میں مزید دو ایرانی جنرل شہید، 60 شہری بھی جاں بحق

تہران — اسرائیل کے ایران پر تازہ فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے دو اعلیٰ جنرل سمیت 60 شہری جاں بحق ہوگئے، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق تہران میں صیہونی حملے کے نتیجے میں جنرل مہدی ربانی اور جنرل غلام رضا محرابی شہید ہوئے۔

جنرل مہدی ربانی ایرانی فوج کے آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر تھے، جبکہ جنرل غلام رضا محرابی جنرل اسٹاف میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے 13 جون کو علی الصبح ایران کے مختلف مقامات، خصوصاً جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جسے جنگ کا باقاعدہ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ان حملوں میں متعدد اہم عسکری، سائنسی اور تعلیمی شخصیات شہید ہوئیں۔

شہید ہونے والی نمایاں شخصیات

میجر جنرل محمد باقری – مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف

جنرل حسین سلامی – سربراہ پاسداران انقلاب

جنرل امیر علی حاجی زادہ – کمانڈر، ایئر فورس

جنرل غلام علی راشد – ڈپٹی کمانڈر ان چیف

ڈاکٹر فریدون عباسی – سابق سربراہ ایرانی جوہری تنظیم

محمد مہدی تہزانجی – صدر، اسلامی آزاد یونیورسٹی

عبدالحمید منوچہر – پی ایچ ڈی، جوہری انجینئر

احمد رضا ذوالفقاری – پروفیسر، شہید بہشتی یونیورسٹی

متلب زادہ اور ان کی اہلیہ – جوہری سائنسدان

ایران نے حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION