05:10 , 7 نومبر 2025
Watch Live

اسرائیلی حملے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: وزیر خارجہ

اسرائیلی حملے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: وزیر خارجہ

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے غیر قانونی اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جب اسرائیل کا معاملہ آتا ہے تو دنیا کی دوہرے معیار واضح نظر آتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملوں نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے پر بے اثر دکھائی دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی کھلی چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت ایک خطرناک صورتحال ہے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION