11:39 , 12 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیلی فوج کا ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر آج رات ہائی الرٹ جاری

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر آج رات ہائی الرٹ جاری کر دیا اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آج رات مزید جوابی حملوں کا امکان ہے۔ صورتحال کے پیش نظر تل ابیب کے مضافات میں اسپتالوں اور طبی مراکز سے مریضوں کو بنکرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی "وعدہ صادق 3” کے تحت 150 سے زائد بیلسٹک اور ہائپرسونک میزائل اسرائیل پر داغے، جن سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں، 5 افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقاتی مرکز اور ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔ حملے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، جس سے اسرائیل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION