12:44 , 13 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل کا ایران کے سرکاری نیوز چینل "پریس ٹی وی” پر حملہ

اسرائیل نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے "پریس ٹی وی” کے دفاتر پر اُس وقت حملہ کیا جب چینل کی لائیو نشریات جاری تھیں۔

یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے دی گئی اُس پیشگی دھمکی کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے سرکاری میڈیا ادارے اسرائیل مخالف پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں اور انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے تہران میں شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایرانی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ "ڈسٹرکٹ تھری” خالی کر دیں، کیونکہ اس علاقے پر حملہ کیا جائے گا۔ اس علاقے میں تین لاکھ سے زائد افراد مقیم ہیں۔

شدید خطرے کے باعث تہران سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، جبکہ شہر کے خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION