06:25 , 18 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل کو روکنے کیلئے واشنگٹن سے صرف ایک فون کال کافی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا واقعی سفارتکاری میں سنجیدہ ہے تو اسرائیل کو روکنے کے لیے واشنگٹن سے صرف ایک فون کال کافی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، عباس عراقچی نے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے کہا کہ اسرائیلی حملے سفارتکاری کے عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے زور دیا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی، ایران کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کا راستہ ترک نہیں کیا، لیکن اس وقت ترجیح اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ ہے۔

یورپی وزرائے خارجہ نے ایران پر زور دیا کہ وہ بلا شرط مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور خطے میں کشیدگی سے گریز کرے۔

یاد رہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے میں ایران کے ساتھ چین، روس، یورپی یونین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی شامل تھے، لیکن امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION