02:24 , 23 جون 2025
Watch Live

اسلام آباد میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

موسم گرما کی چھٹیوں

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 5 جون سے یکم اگست 2025 تک ہوں گی۔

تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں سے قبل طلبہ کا نصاب مکمل کریں، جبکہ موسم کی شدت کے پیش نظر اسکول کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 26 مئی 2025 سے اسکول کا وقت صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگا، تاکہ طلبہ اور عملہ شدید گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے اور طلبہ کی صحت و سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ والدین اور اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ہلکے کپڑے پہنائیں اور پانی کا استعمال زیادہ کروائیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION