03:24 , 23 جون 2025
Watch Live

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 231 افراد کی آسامیوں کی منظوری ہی موجود نہیں تھی۔

سیکرٹری تعلیم نے اعتراف کیا کہ یہ تمام بھرتیاں خلافِ ضابطہ کی گئیں اور کہا کہ اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

کنوینر کمیٹی نے استفسار کیا کہ 293 نائب قاصد اور 143 لوئر ڈویژن کلرک کس قانون کے تحت بھرتی کیے گئے؟ سیکرٹری تعلیم نے جواب دیا کہ یہ تقرریاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے ہوئیں، جو 2016 میں ریٹائر ہو چکی ہیں۔

نیب اور ایف آئی اے نے سفارش کی کہ ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی ڈی جی آڈیٹر جنرل نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام پر زور دیا، جس سے سیکرٹری تعلیم نے بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION