01:55 , 22 اپریل 2025
Watch Live

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی لیکن ایسا نہ ہوا اور اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود بارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال 27 جنوری کو دو ماہ کیلئے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود بارہ فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION