01:33 , 23 جون 2025
Watch Live

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاک افواج کو خراج تحسین، تقریب میں آرمی چیف بھی موجود

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں "معرکۂ حق” اور "آپریشن بنیان مرصوص” میں فتح حاصل کرنے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین پی سی بی بھی موجود تھے۔ تقریب میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کو بہادر افواج کے نام کرتے ہیں، آج کا دن پاک آرمی کے نام کیا گیا ہے۔ کل کا دن پاک نیوی کے نام اور پیر کا دن پاک فضائیہ کے نام ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION