03:20 , 16 جون 2025
Watch Live

اسپتالوں میں پیدائش و وفات کا ڈیجیٹل ریکارڈنگ سسٹم متعارف

Judge Judy knows an only child when she sees one! #judgejudy #shorts

حکومتِ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذریعے پیدائش اور وفات کے واقعات کے اندراج کا ڈیجیٹل نظام ملک بھر کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدام "اڑان پاکستان” کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل شناخت اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔ نادرا اس منصوبے کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے نافذ کر رہا ہے تاکہ زندگی کے اہم واقعات جیسے کہ بچوں کی پیدائش اور شہریوں کی وفات کا فوری، درست اور محفوظ ڈیجیٹل اندراج ممکن بنایا جا سکے۔

نادرا نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت سول رجسٹریشن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس نظام کے تحت اسپتالوں میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے براہِ راست ڈیٹا حاصل کر کے شہریوں کی قومی شناختی معلومات کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

یہ ڈیجیٹل اعدادوشمار نہ صرف حکومت کو پالیسی سازی میں مدد فراہم کریں گے بلکہ ڈیجیٹل آئی ڈی اور ڈیجیٹل سروسز کی بنیاد بھی بنیں گے۔ اس حوالے سے نادرا، ورلڈ بینک کی معاونت اور دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر "ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP)” پر بھی کام کر رہا ہے۔

پروجیکٹ کو کامیابی سے عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے درمیان معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں سندھ حکومت اور نادرا کے درمیان باقاعدہ دستخط ہوئے، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، سیکرٹری صحت، سیکرٹری بلدیات اور نادرا کراچی کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔

اسی نوعیت کا معاہدہ بلوچستان حکومت کے ساتھ بھی کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جلد یہ نظام متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION