02:20 , 22 مئی 2025
Watch Live

اسکول کے 100 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ٹیچر گرفتار!

لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے ایک نجی اسکول سے ایک انتہائی تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اسکول کے منتظم پر طلبہ کی تقریباً 250 نامناسب ویڈیوز اپنے موبائل فون میں رکھنے کا الزام عائد ہوا ہے۔

متاثرہ طلبہ میں سے ایک کے کزن کے مطابق، یہ اسکول عرفان چوہدری نامی شخص چلا رہا ہے جو نواں کوٹ کا رہائشی ہے۔ اسکول میں 23 خواتین اساتذہ اور دو مرد عملے کے افراد کام کرتے ہیں، جن میں ملزم اور اسکول کا پرنسپل شامل ہیں۔

حکام کو شبہ ہے کہ ملزم کا تعلق ڈارک ویب اور فحش ویب سائٹس سے ہو سکتا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور حکام ڈیجیٹل روابط کا سراغ لگا رہے ہیں تاکہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION