02:46 , 23 جون 2025
Watch Live

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات، پاکستانی وفد نے فرانسیسی سفیر کو بھارت کی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے سفیر سے ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگانا سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ بھارت خطے میں یکطرفہ حملوں کو نیا معمول بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فرانس سندھ طاس معاہدے کی بحالی،جامع مذاکرات کے آغاز کیلئے کردارادا کرے۔

ذرائع کے مطابق یو این میں فرانس کے مستقل نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کیلئے حمایت پر زور دیا۔ فرانس کے نمائندے نے بھارت اور پاکستان کے دوطرفہ مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION