02:22 , 16 جون 2025
Watch Live

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی بحران پر آنسوؤں سے بھرپور تقریر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی بحران پر آنسوؤں سے بھرپور تقریر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور کی جذباتی تقریر نے سب کو متاثر کر دیا۔

انہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور انسانی المیے پر گفتگو کرتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ کہا کہ غزہ میں بے شمار بچے بھوک اور مصائب میں مبتلا ہیں، اور مائیں اپنے بے جان بچوں کو گود میں اٹھا کر معافی مانگ رہی ہیں۔

ریاض منصور نے سوال کیا، "کیا کوئی بھی انسان اس دردناک منظر کو برداشت کر سکتا ہے؟”

اپنے ذاتی دکھ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "میرے بھی نواسے اور پوتے ہیں، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ خاندان کے لیے ان کی کتنی اہمیت ہوتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آگ اور بھوک فلسطینی بچوں کو تباہ کر رہی ہے، اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ان کی اس جذباتی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں گہری خاموشی چھا گئی۔

ریاض منصور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس نے عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION