04:05 , 27 اپریل 2025
Watch Live

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کا شریف اللہ کی گرفتاری پر بیان ریاستی ردعمل تھا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا۔ شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکہ کے حوالے کیا یہ وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی پر کوئی فل سٹاپ نہیں ہے۔ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی جیسے آپریشن کسی ایک واقعہ کے مرہون منت نہیں ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قونصلر رابطے جاری رہتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION