01:15 , 22 اپریل 2025
Watch Live

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 22 روپے کمی

الیکٹرک گاڑیوں

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے، جس کے بعد چارجنگ اسٹیشنز پر بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا نیا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جو اس سے قبل 45 روپے 55 پیسے فی یونٹ تھا۔ اس طرح صارفین کو 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی بچت حاصل ہوگی۔

نیپرا نے چارجنگ اسٹیشنز پر 24 روپے 44 پیسے فی یونٹ کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے، جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا 2030 کے تحت آئندہ دو سالوں میں ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد سال 2030 تک ملک میں 30 فیصد تک ٹرانسپورٹ کا نظام الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION