02:29 , 23 جون 2025
Watch Live

امارات میں ٹرمپ کا روایتی انداز میں استقبال، "العیالہ” رقص دنیا کی توجہ کا مرکز

ابوظہبی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران قصر الوطن میں ان کا استقبال اماراتی ثقافت کے منفرد انداز "العیالہ” کے ذریعے کیا گیا، جس میں خواتین نے اپنے بالوں کو روایتی انداز میں لہرا کر رقص پیش کیا۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور صارفین نے اس دلچسپ رسم پر حیرت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ "العیالہ” امارات اور شمالی عمان کا ثقافتی رقص ہے، جو مہمان نوازی، شادیوں اور تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں مرد بانس کی چھڑیوں کے ساتھ قطار میں رقص کرتے ہیں جبکہ خواتین ڈھول کی تھاپ پر اپنے بالوں سے مخصوص حرکات کرتی ہیں۔

یونیسکو نے "العیالہ” کو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دے رکھا ہے، اور ٹرمپ کے استقبال کے اس منظر نے خلیجی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION