03:32 , 16 جون 2025
Watch Live

یومِ تکبیر کی چھٹی: کراچی میں 28 مئی کے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی

کراچی: انٹر بورڈ نے 28 مئی بروز بدھ ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ یومِ تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث کیا گیا ہے۔ ملتوی ہونے والے تمام پرچے اب جمعہ، 30 مئی کو لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر قومی تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس دن ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION