01:36 , 23 جون 2025
Watch Live

امریکا میں زیتون کے تیل کا مقابلہ،بلوچستان نے میدان مار لیا

امریکا میں زیتون کے تیل کا مقابلہ،بلوچستان نے میدان مار لیا

بلوچستان کے زرعی شعبے کو ایک اہم عالمی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں ضلع لورالائی میں پیدا ہونے والے زیتون کے تیل نے امریکا میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان کے محنتی کاشتکاروں کی کاوشوں کا اعتراف ہے، بلکہ صوبے میں زیتون کی کاشت کے تابناک مستقبل کی طرف ایک مثبت اشارہ بھی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مقامی کسانوں کو زیتون کی کاشت کی جانب مزید راغب کیا جائے تو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION