02:40 , 25 اپریل 2025
Watch Live

امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، جے ڈی وینس نے حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ مہینوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کی ملک بدری متوقع ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ جب حکومت کسی فرد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے گی، تو اس کو روکنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہوگا، کیونکہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ معاملہ آزادی اظہار کا نہیں، بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔ ان کے مطابق، امریکی شہریوں کو وہ حقوق حاصل ہیں جو گرین کارڈ ہولڈرز یا اسٹوڈنٹ ویزے پر موجود افراد کو نہیں ملتے۔

رپورٹس کے مطابق، جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی لائی جائے گی، اور اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION