09:14 , 27 اپریل 2025
Watch Live

امریکا نیٹو کا ساتھ دے گا، مگر جنگوں کی فنڈنگ نہیں کرے گا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو کا اتحادی ہے، تاہم اس کا مطلب جنگوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا نہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ ٹرمپ انتظامیہ نیٹو کے لیے امریکی فنڈنگ میں کمی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ نیٹو اپنے اصل مشن پر کاربند رہے، جو کہ جنگوں کو روکنا اور خطرناک عناصر کی مزاحمت ہے، نہ کہ دوسروں کی جنگوں میں مالی یا عسکری مدد فراہم کرنا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا نیٹو کو ختم نہیں کر رہا، بلکہ اسے مضبوط بنانا چاہتا ہے، تاہم دیگر رکن ممالک کو بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی امداد سے متعلق امریکی پالیسی میں کچھ تبدیلیاں ضرور آ رہی ہیں، لیکن نیٹو کے ساتھ امریکی وابستگی برقرار رہے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION