08:51 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پاکستانی طلباء کیلئے افسوسناک خبر۔۔ امریکا نے بڑا فیصلہ کرلیا

امریکا نے پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان پاکستان میں امریکا کی  تعلیمی فاؤنڈیشن نے کیا، اور کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ خبر خاص طور پر ان افراد کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کے منتظر تھے۔

امریکا کی تعلیمی فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل UGRAD پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدلنے والے تجربات فراہم کیے، جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما شامل تھی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION